پکھراج
جب بھی دنیا میں کہیں قیمتی پتھر اور چمکدار ہیروں کا ذکر ہوتا ہے تو پکھراج کا نام ضرور لیا جاتا ہے
اس لئے کہ قیمتی جواہرات میں پکھراج انتہائی بلند مقام رکھتا ہے
پکھراج میں شیشے جیسی چمک ہوتی ہے
اور بعض خصوصی حالات میں پکھراج اپنا رنگ بدل لیتا ہے
اس کی تفصیل میں آپ کی خدمات میں پیش کر رہا ہوں
نام اور ماہیت
پکھراج بے حد سخت ہوتا ہے یوں تو اس کی چمک بلور کی طرح شفاف ہوتی ہے
لیکن اگر اس کو ہیرے جیسی شکل تراشا جائے تو زیادہ چمکدار بن جاتا ہے
پکھراج دنیا کے بہت سے ممالک میں دریافت ہوا ہے اور ہر قوم نے اپنی زبان میں اس پتھر کا نام رکھا ہے
پکھراج کو اردو زبان میں اور فارسی اسی نام سے جانا جاتا ہے
پکھراج کو سنسکرت زبان میں نجولے کہتے ہیں
عربی زبان میں پکھراج کو یاقوت اصغر کے نام سے پہچانا جاتا ہے
اس پتھر کو ہندی زبان میں پوشباگ کہتے ہیں